احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب فِي الْجَعَائِلِ فِي الْغَزْوِ
باب: مزدوری پر جہاد کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2525
حدثنا إبراهيم بن موسى الرازي، اخبرنا. ح حدثنا عمرو بن عثمان، حدثنا وانا لحديثه اتقن، محمد بن حرب المعنى، عن ابي سلمة سليمان بن سليم، عن يحيى بن جابر الطائي، عن ابن اخي ابي ايوب الانصاري، عن ابي ايوب، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"ستفتح عليكم الامصار، وستكون جنود مجندة تقطع عليكم فيها بعوث فيكره الرجل منكم البعث فيها فيتخلص من قومه ثم يتصفح القبائل يعرض نفسه عليهم يقول من اكفيه بعث كذا من اكفيه بعث كذا الا وذلك الاجير إلى آخر قطرة من دمه".
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: عنقریب تم پر شہر کے شہر فتح کئے جائیں گے اور عنقریب ایک بھاری لشکر ہو گا اور اسی میں سے تم پر ٹکڑیاں متعین کی جائیں گی، تو تم میں سے جو شخص اس میں بغیر اجرت کے بھیجے جانے کو ناپسند کرے اور (جہاد میں جانے سے بچنے کے لیے) اپنی قوم سے علیحدہ ہو جائے، پھر قبیلوں کو تلاش کرتا پھرے اور اپنے آپ کو ان پر پیش کرے اور کہے کہ: کون مجھے بطور مزدور رکھے گا کہ میں اس کے لشکر میں کام کروں اور وہ میرا خرچ برداشت کرے؟ کون مجھے بطور مزدور رکھے گا کہ میں اس کے لشکر میں کام کروں اور وہ میرا خرچ برداشت کرے؟ خبردار وہ اپنے خون کے آخری قطرہ تک مزدور ہی رہے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3495)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/413) (ضعیف) (اس کے راوی ابن اخی ایوب أبوسورہ الضلالی ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو سورة أخي أبي أيوب ضعيف (تق:8154)

Share this: