احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

146: باب مَنْ أَوْلَى بِالسَّلاَمِ
باب: سلام میں پہل کسے کرنا چاہئے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5198
حدثنا احمد بن حنبل , حدثنا عبد الرزاق , اخبرنا معمر , عن همام بن منبه , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوٹا بڑے کو سلام کرے گا، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو، اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14794)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاستئذان 4 (6231)، صحیح مسلم/السلام 1 (2160)، سنن الترمذی/الاستئذان 14 (2703)، مسند احمد (2/314) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: