احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

146: باب النَّهْىِ عَنِ السَّتْرِ، عَلَى مَنْ غَلَّ
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے پر پردہ ڈالنا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2716
حدثنا محمد بن داود بن سفيان، قال: حدثنا يحيى بن حسان، قال: حدثنا سليمان بن موسى ابو داود، قال: حدثنا جعفر بن سعد بن سمرة بن جندب، حدثني خبيب بن سليمان، عن ابيه سليمان بن سمرة، عن سمرة بن جندب، قال: اما بعد، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من كتم غالا فإنه مثله".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے حمد و صلاۃ کے بعد کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو شخص غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپائے تو وہ بھی اسی جیسا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4620) (ضعیف) (اس کے راوی خبیب مجہول، اور سلیمان لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ خبيب : مجهول وجعفر : ضعيف ، كما تقدم:456

Share this: