احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ
باب: کھانے سے پہلے ”بسم اللہ“ کہنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3765
حدثنا يحيى بن خلف، حدثنا ابو عاصم، عن ابن جريج، قال: اخبرني ابو الزبير، عن جابر بن عبد الله، سمع النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:"إذا دخل الرجل بيته فذكر الله عند دخوله وعند طعامه قال الشيطان: لا مبيت لكم ولا عشاء، وإذا دخل فلم يذكر الله عند دخوله قال الشيطان: ادركتم المبيت، فإذا لم يذكر الله عند طعامه، قال: ادركتم المبيت والعشاء".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر میں داخل ہوتے اور کھانا شروع کرتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان (اپنے چیلوں سے) کہتا ہے: نہ یہاں تمہارے لیے سونے کی کوئی جگہ رہی، اور نہ کھانے کی کوئی چیز رہی، اور جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے: چلو تمہیں سونے کا ٹھکانہ مل گیا، اور جب کھانا شروع کرتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے: تمہیں سونے کی جگہ اور کھانا دونوں مل گیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 13 (2018)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 19 (3887)، (تحفة الأشراف: 2797)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/346، 383) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: