احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب فِي ادِّعَاءِ وَلَدِ الزِّنَا
باب: ولد الزنا کے مدعی ہونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2264
حدثنا يعقوب بن إبراهيم، حدثنا معتمر، عن سلم يعني ابن ابي الزياد، حدثني بعض اصحابنا، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، انه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا مساعاة في الإسلام، من ساعى في الجاهلية فقد لحق بعصبته، ومن ادعى ولدا من غير رشدة فلا يرث ولا يورث".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام میں اجرت پر بدکاری اور زنا نہیں ہے، جس نے زمانہ جاہلیت میں بدکاری اور زنا سے کمائی کی، تو زنا سے پیدا ہونے والا بچہ اپنے عصبہ (مالک) سے مل جائے گا اور جس نے بغیر نکاح یا ملک کے کسی بچے کا دعویٰ کیا تو نہ تو (بچہ) اس کا وارث ہو گا اور نہ وہ بچے کا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5656)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/362) (ضعیف) (اس کے سند میں ایک مبہم راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ” بعض أصحابنا “ لم أعرفه وقال المنذري : ” في إسناده رجل مجهول “ (عون المعبود:247/2)

Share this: