احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب فِي حَصَى الْمَسْجِدِ
باب: مسجد کی کنکریوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 458
حدثنا سهل بن تمام بن بزيع، حدثنا عمر بن سليم الباهلي، عن ابي الوليد، سالت ابن عمر عن الحصى الذي في المسجد، فقال:"مطرنا ذات ليلة فاصبحت الارض مبتلة فجعل الرجل ياتي بالحصى في ثوبه فيبسطه تحته، فلما قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم الصلاة قال: ما احسن هذا".
ابوالولید سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مسجد کی کنکریوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک رات بارش ہوئی، زمین گیلی ہو گئی تو لوگ اپنے کپڑوں میں کنکریاں لا لا کر اپنے نیچے بچھانے لگے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو فرمایا: کتنا اچھا کام ہے یہ۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8594) (ضعیف) (اس کے راوی ” ابوالولید“ مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو الوليد مجھول (تق:8439)

Share this: