احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

171: باب فِي اتِّخَاذِ الْغُرَفِ
باب: بالاخانے بنانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5238
حدثنا عبد الرحيم بن مطرف الرؤاسي , حدثنا عيسى , عن إسماعيل , عن قيس , عن دكين بن سعيد المزني , قال:"اتينا النبي صلى الله عليه وسلم , فسالناه الطعام , فقال: يا عمر , اذهب فاعطهم , فارتقى بنا إلى علية , فاخذ المفتاح من حجرته ففتح".
دکین بن سعید مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے غلہ مانگا تو آپ نے فرمایا: عمر! جاؤ اور انہیں دے دو، تو وہ ہمیں ایک بالاخانے پر لے کر چڑھے، پھر اپنے کمرے سے چابی لی اور اسے کھولا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3540)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/174) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: