احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

142: باب الاِسْتِئْذَانِ فِي الْعَوْرَاتِ الثَّلاَثِ
باب: پردے کے تینوں اوقات میں اجازت طلب کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5191
حدثنا ابن السرح، قال: حدثنا. ح وحدثنا ابن الصباح بن سفيان , وابن عبدة , وهذا حديثه، قالا: اخبرنا سفيان، عن عبيد الله بن ابي يزيد، سمع ابن عباس، يقول:"لم يؤمر بها اكثر الناس آية الإذن وإني لآمر جاريتي هذه تستاذن علي"، قال ابو داود: وكذلك رواه عطاء، عن ابن عباس يامر به.
عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ آیت استیذان پر اکثر لوگوں نے عمل نہیں کیا، لیکن میں نے تو اپنی لونڈی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ اسے بھی میرے پاس آنا ہو تو مجھ سے اجازت طلب کرے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح عطاء نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ وہ اس کا (استیذان کا) حکم دیتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5869) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ سفيان بن عيينة مدلس وعنعن (تقدم:295) وكان يدلس عن الثقات والمدلسين والضعفاء ۔

Share this: