احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب إِذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ
باب: جب دو ولی ایک عورت کا نکاح کر دیں تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2088
حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا هشام. ح وحدثنا محمد بن كثير، اخبرنا همام. ح وحدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد المعنى،عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ايما امراة زوجها وليان فهي للاول منهما، وايما رجل باع بيعا من رجلين فهو للاول منهما".
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو وہ اس کی ہو گی جس سے پہلے نکاح ہوا ہے اور جس شخص نے ایک ہی چیز کو دو آدمیوں سے فروخت کر دیا تو وہ اس کی ہے جس سے پہلے بیچی گئی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/النکاح 20 (1110)، سنن النسائی/البیوع 94 (4686)، سنن ابن ماجہ/التجارات 21 (2190)، (تحفة الأشراف: 4582)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8،11، 12، 18، 22)، سنن الدارمی/النکاح 15 (2239) (ضعیف) (حسن بصری مدلس ہیں اور ” عنعنہ“ سے روایت ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: