احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: باب غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ
باب: وضو میں دونوں پاؤں دھونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 148
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا ابن لهيعة، عن يزيد بن عمرو، عن ابي عبد الرحمن الحبلي، عن المستورد بن شداد، قال:"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضا يدلك اصابع رجليه بخنصره".
مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ وضو کرتے تو اپنے پاؤں کی انگلیوں کو چھنگلیا (ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی) سے ملتے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطھارة 30 (40)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 54 (446)، (تحفة الأشراف: 11256)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/229) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: