احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

225: باب الصَّلاَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الزَّوَالِ
باب: جمعہ کے دن زوال سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1083
حدثنا محمد بن عيسى، حدثنا حسان بن إبراهيم، عن ليث، عن مجاهد، عن ابي الخليل، عن ابي قتادة، عن النبي صلى الله عليه وسلم"انه كره الصلاة نصف النهار إلا يوم الجمعة، وقال: إن جهنم تسجر إلا يوم الجمعة". قال ابو داود: هو مرسل، مجاهد اكبر من ابي الخليل، وابو الخليل لم يسمع من ابي قتادة.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کو ناپسند کیا ہے سوائے جمعہ کے دن کے اور آپ نے فرمایا: جہنم سوائے جمعہ کے دن کے ہر روز بھڑکائی جاتی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث مرسل (منقطع) ہے، مجاہد عمر میں ابوالخلیل سے بڑے ہیں اور ابوالخلیل کا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12083) (ضعیف)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ليث بن أبي سليم ضعيف (تقدم:132) والسند منقطع كما بينه الإمام أبو داود رحمه الله ۔

Share this: