احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: باب فِي هَدَايَا الْعُمَّالِ
باب: عمال کو ملنے والے تحفوں اور ہدیوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3581
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن إسماعيل بن ابي خالد، حدثني قيس، قال: حدثني عدي بن عميرة الكندي، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"يا ايها الناس، من عمل منكم لنا على عمل فكتمنا منه مخيطا فما فوقه فهو غل ياتي به يوم القيامة، فقام رجل من الانصار، اسود كاني انظر إليه، فقال: يا رسول الله، اقبل عني عملك، قال: وما ذاك ؟، قال: سمعتك تقول: كذا وكذا، قال: وانا اقول ذلك من استعملناه على عمل فليات بقليله وكثيره، فما اوتي منه اخذه وما نهي عنه انتهى".
عدی بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! تم میں سے جو شخص کسی کام پر ہمارا عامل مقرر کیا گیا، پھر اس نے ہم سے ان (محاصل) میں سے ایک سوئی یا اس سے زیادہ کوئی چیز چھپائی تو وہ چوری ہے، اور وہ قیامت کے دن اس چرائی ہوئی چیز کے ساتھ آئے گا اتنے میں انصار کا ایک کالے رنگ کا آدمی کھڑا ہوا، گویا کہ میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھ سے اپنا کام واپس لے لیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا بات ہے؟ اس شخص نے عرض کیا: آپ کو میں نے ایسے ایسے فرماتے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو یہ کہہ ہی رہا ہوں کہ ہم نے جس شخص کو کسی کام پر عامل مقرر کیا تو (محاصل) تھوڑا ہو یا زیادہ اسے حاضر کرے اور جو اس میں سے اسے دیا جائے اسے لے لے، اور جس سے منع کر دیا جائے اس سے رکا رہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 7 (1833)، (تحفة الأشراف: 9880)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/192) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: