احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

104: باب فِي النَّوْمِ عَلَى سَطْحٍ غَيْرِ مُحَجَّرٍ
باب: بغیر چہار دیواری کی چھت پر سوئے تو کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5041
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا سالم يعني ابن نوح، عن عمر بن جابر الحنفي، عن وعلة بن عبد الرحمن بن وثاب، عن عبد الرحمن بن علي يعني ابن شيبان، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من بات على ظهر بيت ليس له حجار، فقد برئت منه الذمة".
علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس پر پتھر (کی مڈیر) نہ ہو (یعنی کوئی چہار دیواری نہ ہو تو اس سے (حفاظت کا) ذمہ اٹھ گی (گرے یا بچے وہ جانے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10020) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: