احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

154: باب فِي الْمُصَافَحَةِ
باب: مصافحہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5211
حدثنا عمرو بن عون , اخبرنا هشيم , عن ابي بلج , عن زيد ابي الحكم العنزي , عن البراء بن عازب , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا التقى المسلمان فتصافحا وحمدا الله عز وجل واستغفراه , غفر لهما".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان آپس میں ملیں پھر دونوں مصافحہ کریں ۱؎، دونوں اللہ عزوجل کی تعریف کریں اور دونوں اللہ سے مغفرت کے طالب ہوں تو ان دونوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 1761)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/293) (حسن لغیرہ) (اس کے راوی زید لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی سند سے یہ روایت حسن ہے)

وضاحت: ۱؎: مصافحہ صرف ملاقات کے وقت مسنون ہے، سلام کے بعد اور نماز کے بعد، مصافحہ کرنے کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے، یہ بدعت ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ زيد بن أبي الشعثاء : مجهول (التحرير:2141) ووثقه ابن حبان وحده ۔

Share this: