احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب فِيمَنْ مَاتَ غَازِيًا
باب: جہاد کرتے ہوئے مر جانے والے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2499
حدثنا عبد الوهاب بن نجدة، حدثنا بقية بن الوليد، عن ابن ثوبان، عن ابيه يرد إلى مكحول إلى عبد الرحمن بن غنم الاشعري، ان ابا مالك الاشعري، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من فصل في سبيل الله فمات او قتل فهو شهيد او وقصه فرسه او بعيره او لدغته هامة او مات على فراشه او باي حتف شاء الله فإنه شهيد وإن له الجنة".
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اللہ کی راہ میں نکلا پھر وہ مر گیا، یا مار ڈالا گیا تو وہ شہید ہے، یا اس کے گھوڑے یا اونٹ نے اسے روند دیا، یا کسی سانپ اور بچھو نے ڈنک مار دیا، یا اپنے بستر پہ، یا موت کے کسی بھی سبب سے جسے اللہ نے چاہا مر گیا، تو وہ شہید ہے، اور اس کے لیے جنت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12165) (ضعیف) (اس کے رواة بقیہ اور ابن ثوبان دونوں ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: الضعيفة 5361، وأحكام الجنائز 51، وتراجع الألباني 182)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ وقال الذهبي : ” عبدالرحمٰن بن غنم : لم يدركه مكحول فيما أظن “ (تلخيص المستدرك:79،78/2)

Share this: