احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: باب فِي الْجُنُبِ يُصَافِحُ
باب: جنبی مصافحہ کرے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 230
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن مسعر، عن واصل، عن ابي وائل، عن حذيفة، ان النبي صلى الله عليه وسلم لقيه فاهوى إليه، فقال: إني جنب، فقال:"إن المسلم لا ينجس".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے تو آپ (مصافحہ کے لیے) ہاتھ پھیلاتے ہوئے ان کی طرف بڑھے، حذیفہ نے کہا: میں جنبی ہوں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان نجس نہیں ہوتا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 29 (372)، سنن النسائی/الطھارة 172 (269)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 80 (535)، (تحفة الأشراف: 3339)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/384، 402) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جنابت نجاست حکمی ہے اس سے آدمی کا بدن یا پسینہ نجس نہیں ہوتا، اسی واسطے جنبی کے ساتھ ملنا بیٹھنا اور کھانا پینا درست ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: