احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

151: باب فِي السَّلاَمِ إِذَا قَامَ مِنَ الْمَجْلِسِ
باب: مجلس سے اٹھ کر جاتے وقت سلام کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5208
حدثنا احمد بن حنبل , ومسدد , قالا: حدثنا بشر يعنيان ابن المفضل , عن ابن عجلان , عن المقبري , قال مسدد سعيد بن ابي سعيد المقبري , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا انتهى احدكم إلى المجلس , فليسلم , فإذا اراد ان يقوم , فليسلم , فليست الاولى باحق من الآخرة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مجلس میں پہنچے تو سلام کرے، اور پھر جب اٹھ کر جانے لگے تو بھی سلام کرے، کیونکہ پہلا دوسرے سے زیادہ حقدار نہیں ہے (بلکہ دونوں کی یکساں اہمیت و ضرورت ہے، جیسے مجلس میں شریک ہوتے وقت سلام کرے ایسے ہی مجلس سے رخصت ہوتے وقت بھی سب کو سلامتی کی دعا دیتا ہوا جائے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الاستئذان 15 (2706)، (تحفة الأشراف: 13038)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/230، 439) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: