احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب الْمَعَارِيضِ فِي الْيَمِينِ
باب: قسم کھانے میں توریہ کرنا یعنی اصل بات چھپا کر دوسری بات ظاہر کرنا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3255
حدثنا عمرو بن عون، قال: اخبرنا هشيم. ح وحدثنا مسدد، حدثنا هشيم، عن عباد بن ابي صالح، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يمينك على ما يصدقك عليها صاحبك". قال مسدد: قال: اخبرني عبد الله بن ابي صالح، قال ابو داود: هما واحد: عبد الله بن ابي صالح، وعباد بن ابي صالح.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قسم کا اعتبار اسی چیز پر ہو گا جس پر تمہارا ساتھی تمہاری تصدیق کرے۔ مسدد کی روایت میں: «أخبرني عبد الله بن أبي صالح» ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عباد بن ابی صالح اور عبداللہ بن ابی صالح دونوں ایک ہی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأیمان 4 (1653)، سنن الترمذی/الأحکام 19 (1354)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 14 (2120)، (تحفة الأشراف: 12826)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/228)، سنن الدارمی/النذور 11 (2394) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: