احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى مِيرَاثٍ
باب: میراث کی تقسیم سے پہلے اگر وارث مسلمان ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2914
حدثنا حجاج بن ابي يعقوب، حدثنا موسى بن داود، حدثنا محمد بن مسلم، عن عمرو بن دينار، عن ابي الشعثاء، عن ابن عباس، قال، قال النبي صلى الله عليه وسلم:"كل قسم قسم في الجاهلية فهو على ما قسم له، وكل قسم ادركه الإسلام فهو على قسم الإسلام".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمانہ جاہلیت میں جو ترکہ تقسیم ہو گیا ہو وہ زمانہ اسلام میں بھی اسی حال پر باقی رہے گا، اور جو ترکہ اسلام کے زمانہ تک تقسیم نہیں ہوا تو اب اسلام کے آ جانے کے بعد اسلام کے قاعدہ و قانون کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الرھن 21 (2485)، (تحفة الأشراف: 5383) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: