احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: باب فِي التَّمْرِ
باب: کھجور کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3830
حدثنا هارون بن عبد الله، حدثنا عمر بن حفص، حدثنا ابي، عن محمد بن ابي يحيى، عن يزيد الاعور، عن يوسف بن عبد الله بن سلام، قال:"رايت النبي صلى الله عليه وسلم اخذ كسرة من خبز شعير فوضع عليها تمرة، وقال: هذه إدام هذه".
یوسف بن عبداللہ بن سلام کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھا اور فرمایا: یہ اس کا سالن ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظرحدیث رقم: (3259)، (تحفة الأشراف: 11854) (ضعیف) (اس کے راوی یزیدا لاعور مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / تقدم:3260 مختصراً

Share this: