احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

94: باب مَا جَاءَ فِي الْمُتَشَدِّقِ فِي الْكَلاَمِ
باب: ٹر ٹر باتیں کرنے والے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5005
حدثنا محمد بن سنان الباهلي , وكان ينزل العوقة، حدثنا نافع بن عمر، عن بشر بن عاصم، عن ابيه، عن عبد الله، قال ابو داود: هو ابن عمرو، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله عز وجل يبغض البليغ من الرجال الذي يتخلل بلسانه تخلل الباقرة بلسانها".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ دشمنی رکھتا ہے تڑتڑ بولنے والے ایسے لوگوں سے جو اپنی زبان کو ایسے پھراتے ہیں جیسے گائے (گھاس کھانے میں) چپڑ چپڑ کرتی ہے، یعنی بے سوچے سمجھے جو جی میں آتا ہے بکے جاتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأدب 72 (2853)، (تحفة الأشراف: 8833)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/165، 187) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: