احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

156: باب مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ
باب: استقبال کے لیے کھڑے ہونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5215
حدثنا حفص بن عمر , حدثنا شعبة , عن سعد بن إبراهيم , عن ابي امامة بن سهل بن حنيف , عن ابي سعيد الخدري ,"ان اهل قريظة لما نزلوا على حكم سعد , ارسل إليه النبي صلى الله عليه وسلم , فجاء على حمار اقمر , فقال النبي صلى الله عليه وسلم: قوموا إلى سيدكم او إلى خيركم , فجاء حتى قعد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب قریظہ کے لوگ سعد کے حکم (فیصلہ) پر اترے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا، وہ ایک سفید گدھے پر سوار ہو کر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے سردار یا اپنے بہتر شخص کی طرف بڑھو پھر وہ آئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد 168 (3043)، المناقب 12 (3804)، المغازي 31 (4121)، الاستئذان 25 (6262)، صحیح مسلم/الجھاد 22 (1768)، (تحفة الأشراف: 3960)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/142) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: