احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

70: باب النُّزُولِ بِمِنًى
باب: منیٰ میں اترنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1951
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن حميد الاعرج، عن محمد بن إبراهيم التيمي، عن عبد الرحمن بن معاذ،عن رجل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، قال: خطب النبي صلى الله عليه وسلم الناس بمنى ونزلهم منازلهم، فقال:"لينزل المهاجرون ها هنا، واشار إلى ميمنة القبلة، و الانصار ها هنا، واشار إلى ميسرة القبلة، ثم لينزل الناس حولهم".
عبدالرحمٰن بن معاذ سے روایت ہے وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں لوگوں سے خطاب کیا، اور انہیں ان کے ٹھکانوں میں اتارا، آپ نے فرمایا: مہاجرین یہاں اتریں اور قبلہ کے دائیں جانب اشارہ کیا، اور انصار یہاں اتریں، اور قبلے کے بائیں جانب اشارہ کیا، پھر باقی لوگ ان کے اردگرد اتریں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15629)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/61) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: