احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب الطَّلاَقِ عَلَى الْهَزْلِ
باب: ہنسی مذاق میں طلاق دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2194
حدثنا القعنبي، حدثنا عبد العزيز يعني ابن محمد، عن عبد الرحمن بن حبيب، عن عطاء بن ابي رباح، عن ابن ماهك، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: النكاح والطلاق والرجعة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں کہ انہیں چاہے سنجیدگی سے کیا جائے یا ہنسی مذاق میں ان کا اعتبار ہو گا، وہ یہ ہیں: نکاح، طلاق اور رجعت۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطلاق 9(1184)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 13(2039)، (تحفة الأشراف: 14854) (حسن) (شواہد اور آثار صحابہ سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن ہے، ورنہ عبدالرحمن بن حبیب کو نسائی نے منکرالحدیث کہا ہے اور حافظ ابن حجرنے لین الحدیث، ملاحظہ ہو: ارواء الغلیل 1825)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: