احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: باب النَّهْىِ عَنِ الْوَسْمِ، فِي الْوَجْهِ وَالضَّرْبِ فِي الْوَجْهِ
باب: چہرے پر داغنا اور مارنا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2564
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن ابي الزبير، عن جابر، ان النبي صلى الله عليه وسلم مر عليه بحمار قد وسم في وجهه فقال:"اما بلغكم اني قد لعنت من وسم البهيمة في وجهها او ضربها في وجهها"، فنهى عن ذلك.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک گدھا گزرا جس کے چہرہ کو داغ دیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی ہے کہ میں نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو جانوروں کے چہرے کو داغ دے، یا ان کے چہرہ پہ مارے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2757)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس 29 (2117)، سنن الترمذی/الجھاد 30 (1710)، مسند احمد (3/323) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: