احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: 38- بَابٌ:
باب:۔۔۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 51
حدثنا إبراهيم بن حمزة، قال: حدثنا إبراهيم بن سعد، عن صالح، عن ابن شهاب، عن عبيد الله بن عبد الله، ان عبد الله بن عباس اخبره، قال: اخبرني ابو سفيان بن حرب، ان هرقل، قال له:"سالتك، هل يزيدون ام ينقصون ؟ فزعمت انهم يزيدون، وكذلك الإيمان حتى يتم، وسالتك، هل يرتد احد سخطة لدينه بعد ان يدخل فيه ؟ فزعمت ان لا، وكذلك الإيمان حين تخالط بشاشته القلوب لا يسخطه احد".
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے صالح بن کیسان سے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، ان کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی، ان کو ابوسفیان بن حرب نے کہ ہرقل (روم کے بادشاہ) نے ان سے کہا۔ میں نے تم سے پوچھا تھا کہ اس رسول کے ماننے والے بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں۔ تو نے جواب میں بتلایا کہ وہ بڑھ رہے ہیں۔ (ٹھیک ہے) ایمان کا یہی حال رہتا ہے یہاں تک کہ وہ پورا ہو جائے اور میں نے تجھ سے پوچھا تھا کہ کوئی اس کے دین میں آ کر پھر اس کو برا جان کر پھر جاتا ہے؟ تو نے کہا۔ نہیں، اور ایمان کا یہی حال ہے۔ جب اس کی خوشی دل میں سما جاتی ہے تو پھر اس کو کوئی برا نہیں سمجھ سکتا۔

Share this: