احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: 13- بَابُ دَلْكِ الْمَرْأَةِ نَفْسَهَا إِذَا تَطَهَّرَتْ مِنَ الْمَحِيضِ:
باب: اس بارے میں کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد عورت کو اپنے بدن کو نہاتے وقت ملنا چاہیے۔
وكيف تغتسل، وتاخذ فرصة ممسكة فتتبع بها اثر الدم‏.‏
‏‏‏‏ اور یہ کہ عورت کیسے غسل کرے، اور مشک میں بسا ہوا کپڑا لے کر خون لگی ہوئی جگہوں پر اسے پھیرے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 314
حدثنا يحيى، قال: حدثنا ابن عيينة، عن منصور ابن صفية، عن امه، عن عائشة، ان امراة سالت النبي صلى الله عليه وسلم، عن غسلها من المحيض ؟ فامرها كيف تغتسل، قال:"خذي فرصة من مسك فتطهري بها، قالت: كيف اتطهر ؟ قال: تطهري بها، قالت: كيف ؟ قال: سبحان الله تطهري، فاجتبذتها إلي، فقلت: تتبعي بها اثر الدم".
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے منصور بن صفیہ سے، انہوں نے اپنی ماں صفیہ بنت شیبہ سے، وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ آپ نے فرمایا کہ ایک انصاریہ عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں حیض کا غسل کیسے کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مشک میں بسا ہوا کپڑا لے کر اس سے پاکی حاصل کر۔ اس نے پوچھا۔ اس سے کس طرح پاکی حاصل کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس سے پاکی حاصل کر۔ اس نے دوبارہ پوچھا کہ کس طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ! پاکی حاصل کر۔ پھر میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ اسے خون لگی ہوئی جگہوں پر پھیر لیا کر۔

Share this: