احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: 52- بَابُ اتِّخَاذُ الْخَاتَمِ لِيُخْتَمَ بِهِ الشَّيْءُ، أَوْ لِيُكْتَبَ بِهِ إِلَى أَهْلِ الْكِتَابِ وَغَيْرِهِمْ:
باب: انگوٹھی کسی ضرورت سے مثلاً مہر کرنے کے لیے یا اہل کتاب وغیرہ کو خطوط لکھنے کے لیے بنانا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5875
حدثنا آدم بن ابي إياس، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: لما اراد النبي صلى الله عليه وسلم ان يكتب إلى الروم قيل له: إنهم لن يقرءوا كتابك إذا لم يكن مختوما،"فاتخذ خاتما من فضة ونقشه محمد رسول الله"فكانما انظر إلى بياضه في يده.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روم (کے بادشاہ کو) خط لکھانا چاہا تو آپ سے کہا گیا کہ اگر آپ کے خط پر مہر نہ ہوئی تو وہ خط نہیں پڑھتے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس پر لفظ «محمد رسول الله» کندہ کرایا۔ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی اب بھی میں دیکھ رہا ہوں۔

Share this: