احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: 43- بَابُ مَتَى يَحِلُّ فِطْرُ الصَّائِمِ:
باب: روزہ کس وقت افطار کرے؟
وافطر ابو سعيد الخدري حين غاب قرص الشمس.
‏‏‏‏ اور جب سورج کی ٹکیہ ڈوب گئی تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے روزہ افطار کر لیا (اس اثر کو سعید بن منصور اور ابن شیبہ نے وصل کیا ہے)
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1954
حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا هشام بن عروة، قال: سمعت ابي، يقول: سمعت عاصم بن عمر بن الخطاب، عن ابيه رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اقبل الليل من هاهنا، وادبر النهار من هاهنا، وغربت الشمس، فقد افطر الصائم".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب سے سنا، ان سے ان کے باپ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب رات اس طرف (مشرق) سے آئے اور دن ادھر مغرب میں چلا جائے کہ سورج ڈوب جائے تو روزہ کے افطار کا وقت آ گیا۔

Share this: