احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ الْوَفَاءِ بِالنَّذْرِ:
باب: منت، نذر پوری کرنا واجب ہے۔
وقوله: يوفون بالنذر سورة الإنسان آية 7".
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الدہر میں) ارشاد «يوفون بالنذر‏» وہ جو اپنی منت، نذر پوری کرتے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6692
حدثنا يحيى بن صالح، حدثنا فليح بن سليمان، حدثنا سعيد بن الحارث، انه سمع ابن عمر رضي الله عنهما، يقول: اولم ينهوا عن النذر، إن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن النذر لا يقدم شيئا ولا يؤخر، وإنما يستخرج بالنذر من البخيل".
ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن الحارث نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا، کیا لوگوں کو نذر سے منع نہیں کیا گیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نذر کسی چیز کو نہ آگے کر سکتی ہے نہ پیچھے، البتہ اس کے ذریعہ بخیل کا مال نکالا جا سکتا ہے۔

Share this: