احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى مِلَّةِ الإِسْلاَمِ:
باب: اس شخص کے بارے میں جس نے اسلام کے سوا اور کسی مذہب پر قسم کھائی۔
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: من حلف باللات والعزى، فليقل: لا إله إلا الله، ولم ينسبه إلى الكفر.
‏‏‏‏ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے لات اور عزیٰ کی (اتفاقاً بغیر قصد اور عقیدت کے) قسم کھا لی اسے بطور کفارہ کلمہ توحید «لا إله إلا الله» پڑھ لینا چاہئے (ایسے بھول چوک میں قسم کھانے والے کو) آپ نے کفر کی طرف منسوب نہیں فرمایا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6652
حدثنا معلى بن اسد، حدثنا وهيب، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن ثابت بن الضحاك، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من حلف بغير ملة الإسلام، فهو كما قال، قال: ومن قتل نفسه بشيء، عذب به في نار جهنم، ولعن المؤمن، كقتله، ومن رمى مؤمنا بكفر، فهو كقتله".
ہم سے معلی بن اسعد نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، انہوں نے ایوب سے روایت کیا، انہوں نے ابوقلابہ سے، انہوں نے ثابت بن ضحاک سے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اسلام کے سوا کسی اور مذہب پر قسم کھائے پس وہ ایسا ہی ہے جیسی کہ اس نے قسم کھائی ہے اور جو شخص اپنے نفس کو کسی چیز سے ہلاک کرے وہ دوزخ میں اسی چیز سے عذاب دیا جاتا رہے گا اور مومن پر لعنت بھیجنا اس کو قتل کرنے کے برابر ہے اور جس نے کسی مومن پر کفر کا الزام لگایا پس وہ بھی اس کے قتل کرنے کے برابر ہے۔

Share this: