احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: 42- بَابُ الْحُبِّ فِي اللَّهِ:
باب: اللہ کے لیے محبت رکھنے کی فضیلت۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6041
حدثنا آدم، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"لا يجد احد حلاوة الإيمان حتى يحب المرء لا يحبه إلا لله، وحتى ان يقذف في النار احب إليه من ان يرجع إلى الكفر بعد إذ انقذه الله، وحتى يكون الله ورسوله احب إليه مما سواهما".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص ایمان کی حلاوت (مٹھاس) اس وقت تک نہیں پا سکتا جب تک وہ کسی شخص سے محبت کرئے تو صرف اللہ کے لیے کرے اور اس کو آگ میں ڈالا جانا اچھا لگے لیکن ایمان کے بعد کفر میں جانا اسے پسند نہ ہو، اور جب تک اللہ اور اس کے رسول سے اسے ان کے سوا دوسری تمام چیزوں کے مقابلے میں زیادہ محبت نہ ہو۔

Share this: