احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: 41- بَابُ الْمِقَةِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى:
باب: نیک آدمی کی محبت اللہ پاک لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6040
حدثنا عمرو بن علي، حدثنا ابو عاصم، عن ابن جريج، قال: اخبرني موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إذا احب الله عبدا نادى جبريل إن الله يحب فلانا فاحبه، فيحبه جبريل، فينادي جبريل في اهل السماء إن الله يحب فلانا فاحبوه، فيحبه اهل السماء، ثم يوضع له القبول في اهل الارض".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعاصم نے، ان سے ابن جریج نے، کہا مجھ کو موسیٰ بن عقبہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب اللہ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ اللہ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر وہ تمام آسمان والوں میں آواز دیتے ہیں کہ اللہ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے۔ تم بھی اس سے محبت کرو۔ پھر تمام آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد وہ زمین میں بھی (اللہ کے بندوں کا) مقبول اور محبوب بن جاتا ہے۔

Share this: