احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: 62- بَابُ الْبَوْلِ عِنْدَ سُبَاطَةِ قَوْمٍ:
باب: کسی قوم کی کوڑی پر پیشاب کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 226
حدثنا محمد بن عرعرة، قال: حدثنا شعبة، عن منصور، عن ابي وائل، قال: كان ابو موسى الاشعري يشدد في البول، ويقول: إن بني إسرائيل كان إذا اصاب ثوب احدهم قرضه، فقال حذيفة: ليته امسك،"اتى رسول الله صلى الله عليه وسلم سباطة قوم فبال قائما".
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے منصور کے واسطے سے بیان کیا، وہ ابووائل سے نقل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ابوموسیٰ اشعری پیشاب (کے بارہ) میں سختی سے کام لیتے تھے اور کہتے تھے کہ بنی اسرائیل میں جب کسی کے کپڑے کو پیشاب لگ جاتا۔ تو اسے کاٹ ڈالتے۔ ابوحذیفہ کہتے ہیں کہ کاش! وہ اپنے اس تشدد سے رک جاتے (کیونکہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم کی کوڑی پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔

Share this: