احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: 8- بَابُ لُبْسِ الْقَمِيصِ:
باب: قمیص پہننا (کرتہ قمیص ہر دو ایک ہی ہیں)۔
وقول الله تعالى: حكاية عن يوسف اذهبوا بقميصي هذا فالقوه على وجه ابي يات بصيرا سورة يوسف آية 93.
‏‏‏‏ اور اللہ پاک نے (سورۃ یوسف میں) یوسف علیہ السلام کا قول نقل کیا ہے «اذهبوا بقميصي هذا فألقوه على وجه أبي يأت بصيرا‏» کہ اب تم میری اس قمیص کو لے جاؤ اور اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈال دو تو ان کی آنکھیں بفضلہ تعالیٰ روشن ہو جائیں گی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5794
حدثنا قتيبة، حدثنا حماد، عن ايوب، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما ان رجلا، قال: يا رسول الله ما يلبس المحرم من الثياب ؟، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"لا يلبس المحرم القميص، ولا السراويل، ولا البرنس، ولا الخفين، إلا ان لا يجد النعلين فليلبس ما هو اسفل من الكعبين".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ایک صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ! محرم کس طرح کا کپڑا پہنے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم قمیص، پاجامہ، برنس (ٹوپی یا سر پر پہننے کی کوئی چیز) اور موزے نہیں پہنے گا البتہ اگر اسے چپل نہ ملیں تو موزوں ہی کو ٹخنوں تک کاٹ کر پہن لے وہ ہی جوتی کی طرح ہو جائیں گے۔

Share this: