احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ: {يَعْكِفُونَ عَلَى أَصْنَامٍ لَهُمْ}:
باب: وہ اپنے کچھ بتوں پر جمے بیٹھے تھے۔
متبر سورة الاعراف آية 139 خسران وليتبروا سورة الإسراء آية 7 يدمروا ما علوا سورة الإسراء آية 7 ما غلبوا.
‏‏‏‏ اور اسی سورت میں «متبر» کے معنی تباہی ‘ نقصان۔ سورۃ بنی اسرائیل میں «وليتبروا» کا معنی خراب کریں۔ «ما علوا» کا معنی جس جگہ حکومت پائیں ‘ غالب ہوں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3406
حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن يونس، عن ابن شهاب، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، ان جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم نجني الكباث، وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"عليكم بالاسود منه فإنه اطيبه، قالوا: اكنت ترعى الغنم، قال: وهل من نبي إلا وقد رعاها".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ‘ ان سے یونس نے ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ (ایک مرتبہ) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر میں) پیلو کے پھل توڑنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو سیاہ ہوں انہیں توڑو ‘ کیونکہ وہ زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: کیا آپ نے کبھی بکریاں چرائی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔

Share this: