احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: 1- بَابُ: {حَتَّى إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ}:
باب: آیت کی تفسیر ”یہاں تک کہ جب ان فرشتوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے تو وہ آپس میں پوچھنے لگتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے وہ کہتے ہیں کہ حق اور (واقعی) بات کا حکم فرمایا ہے اور وہ عالیشان ہے سب سے بڑا ہے“۔
يقال: معاجزين: مسابقين، بمعجزين: بفائتين، معاجزي: مسابقي، سبقوا: فاتوا، لا يعجزون: لا يفوتون، يسبقونا: يعجزونا، وقوله: بمعجزين سورة الانعام آية 134: بفائتين ومعنى، معاجزين: مغالبين يريد كل واحد منهما ان يظهر عجز صاحبه معشار عشر، يقال: الاكل الثمر، باعد: وبعد واحد، وقال مجاهد: لا يعزب سورة سبا آية 3: لا يغيب سيل العرم السد ماء احمر ارسله الله في السد فشقه وهدمه وحفر، الوادي، فارتفعتا عن الجنبين، وغاب عنهما الماء فيبستا، ولم يكن الماء الاحمر من السد، ولكن كان عذابا ارسله الله عليهم من حيث شاء، وقال عمرو بن شرحبيل: العرم المسناة بلحن اهل اليمن، وقال غيره: العرم الوادي السابغات الدروع، وقال مجاهد: يجازى يعاقب، اعظكم بواحدة: بطاعة الله، مثنى وفرادى: واحد واثنين، التناوش: الرد من الآخرة إلى الدنيا، وبين ما يشتهون: من مال او ولد او زهرة، باشياعهم: بامثالهم، وقال ابن عباس: كالجواب: كالجوبة من الارض الخمط الاراك والاثل الطرفاء العرم الشديد.
‏‏‏‏ «معاجزين‏» کے معنی آگے بڑھنے والے۔ «بمعجزين‏» ہمارے ہاتھ سے نکل جانے والے۔ «سبقوا‏» کے معنی ہمارے ہاتھ سے نکل گئے۔ «لا يعجزون‏» ہمارے ہاتھ سے نہیں نکل سکتے۔ «يسبقونا‏» ہم کو عاجز کر سکیں گے۔ «بمعجزين‏» عاجز کرنے والے (جیسے مشہور قرآت ہے) اور «معاجزين‏» (جو دوسری قرآت ہے) اس کا معنی ایک دوسرے پر غلبہ ڈھونڈنے والے ایک دوسرے کا عجز ظاہر کرنے والے۔ «معشار‏» کا معنی دسواں حصہ۔ «لأكل» پھل۔ «باعد‏» (جیسے مشہور قرآت ہے) اور «بعد» جو ابن کثیر کی قرآت ہے دونوں کا معنی ایک ہے اور مجاہد نے کہا «لا يعزب‏» کا معنی اس سے غائب نہیں ہوتا۔ «العرم» وہ بند یا ایک لال پانی تھا جس کو اللہ پاک نے بند پر بھیجا وہ پھٹ کر گر گیا اور میدان میں گڑھا پڑ گیا۔ باغ دونوں طرف سے اونچے ہو گئے پھر پانی غائب ہو گیا۔ دونوں باغ سوکھ گئے اور یہ لال پانی بند میں سے بہہ کر نہیں آیا تھا بلکہ اللہ کا عذاب تھا جہاں سے چاہا وہاں سے بھیجا اور عمرو بن شرحبیل نے کہا «عرم» کہتے ہیں بند کو یمن والوں کی زبان میں۔ دوسروں نے کہا کہ «عرم» کے معنی نالے کے ہیں۔ «السابغات» کے معنی زرہیں۔ مجاہد نے کہا۔ «يجازى» کے معنی عذاب دیئے جاتے ہیں۔ «أعظكم بواحدة‏» یعنی میں تم کو اللہ کی اطاعت کرنے کی نصیحت کرتا ہوں۔ «مثنى» دو دو کو۔ «فرادى‏» ایک ایک کو کہتے ہیں۔ «التناوش‏» آخرت سے پھر دنیا میں آنا (جو ممکن نہیں ہے)۔ «ما يشتهون‏» ان کی خواہشات مال و اولاد دنیا کی زیب و زینت۔ «بأشياعهم‏» ان کی جوڑ والے دوسرے کافر۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «كالجواب‏» جیسے پانی بھرنے کے گڑھے جیسے «جوبته» کہتے ہیں حوض کو۔ امام بخاری رحمہ اللہ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ «جواب‏» اور «جوبة» کا مادہ ایک ہے کیونکہ «جوابى»، «جابية» کا جمع ہے۔ اس کا عین کلمہ ب اور «جوبة» کا عین کلمہ واؤ ہے۔ «خمط» پیلو کا درخت۔ «لأثل» جھاؤ کا درخت۔ «العرم» سخت زور کی (بارش)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4800
حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو، قال: سمعت عكرمة، يقول: سمعت ابا هريرة، يقول:"إن نبي الله صلى الله عليه وسلم قال:"إذا قضى الله الامر في السماء ضربت الملائكة باجنحتها خضعانا لقوله، كانه سلسلة على صفوان، فإذا فزع عن قلوبهم، قالوا: ماذا ؟ قال: ربكم، قالوا: للذي قال الحق وهو العلي الكبير، فيسمعها مسترق السمع، ومسترق السمع هكذا بعضه فوق بعض، ووصف سفيان بكفه، فحرفها وبدد بين اصابعه، فيسمع الكلمة، فيلقيها إلى من تحته، ثم يلقيها الآخر إلى من تحته، حتى يلقيها على لسان الساحر او الكاهن، فربما ادرك الشهاب قبل ان يلقيها، وربما القاها قبل ان يدركه، فيكذب معها مائة كذبة، فيقال: اليس قد قال لنا يوم كذا وكذا كذا وكذا، فيصدق بتلك الكلمة التي سمع من السماء".
ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، کہا ہم سے عمرو بن دینار نے، کہا کہ میں نے عکرمہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ آسمان پر کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو فرشتے اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کو سن کر جھکتے ہوئے عاجزی کرتے ہوئے اپنے بازو پھڑپھڑاتے ہیں۔ اللہ کا فرمان انہیں اس طرح سنائی دیتا ہے جیسے صاف چکنے پتھر پر زنجیر چلانے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ پھر جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے تو وہ آپس میں پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ وہ کہتے ہیں کہ حق بات کا حکم فرمایا اور وہ بہت اونچا، سب سے بڑا ہے پھر ان کی یہی گفتگو چوری چھپے سننے والے شیطان سن بھاگتے ہیں، شیطان آسمان کے نیچے یوں نیچے اوپر ہوتے ہیں، سفیان نے اس موقع پر ہتھیلی کو موڑ کر انگلیاں الگ الگ کر کے شیاطین کے جمع ہونے کی کیفیت بتائی کہ اس طرح شیطان ایک کے اوپر ایک رہتے ہیں۔ پھر وہ شیاطین کوئی ایک کلمہ سن لیتے ہیں اور اپنے نیچے والے کو بتاتے ہیں۔ اس طرح وہ کلمہ ساحر یا کاہن تک پہنچتا ہے۔ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ یہ کلمہ اپنے سے نیچے والے کو بتائیں آگ کا گولا انہیں آ ڈبوچتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب وہ بتا لیتے ہیں تو آگ کا انگارا ان پر پڑتا ہے، اس کے بعد کاہن اس میں سو جھوٹ ملا کر لوگوں سے بیان کرتا ہے (ایک بات جب اس کاہن کی صحیح ہو جاتی ہے تو ان کے ماننے والوں کی طرف سے) کہا جاتا ہے کہ کیا اسی طرح ہم سے فلاں دن کاہن نہیں کہا تھا، اسی ایک کلمہ کی وجہ سے جو آسمان پر شیاطین نے سنا تھا کاہنوں اور ساحروں کی بات کو لوگ سچا جاننے لگتے ہیں۔

Share this: