54: 54- بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ}:
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ القمر میں) فرمان ”اور ہم نے قرآن مجید کو سمجھنے یا یاد کرنے کے لیے آسان کر دیا ہے“۔
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: كل ميسر لما خلق له يقال ميسر مهيا، وقال مجاهد: يسرنا القرآن بلسانك هونا قراءته عليك، وقال مطر الوراق: ولقد يسرنا القرءان للذكر فهل من مدكر سورة القمر آية 17، قال: هل من طالب علم فيعان عليه.
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہر شخص کے لیے وہی امر آسان کیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ «ميسر» بمعنی تیار کیا گیا (آسان کیا گیا) اور مجاہد نے کہا کہ «يسرنا القرآن بلسانك» کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اس کی قرآت کو تیری زبان میں آسان کر دیا۔ یعنی اس کا پڑھنا تجھ پر آسان کر دیا۔ اور مطر الوراق نے کہا کہ «ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر» کا مطلب یہ ہے کہ کیا کوئی شخص ہے جو علم قرآن کی خواہش رکھتا ہو پھر اللہ اس کی مدد نہ کرے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7551
حدثنا ابو معمر، حدثنا عبد الوارث، قال يزيد، حدثني مطرف بن عبد الله، عن عمران، قال: قلت:"يا رسول الله، فيما يعمل العاملون ؟، قال: كل ميسر لما خلق له".
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب نے، ان سے یزید نے کہ مجھ سے مطرف بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے عمران رضی اللہ عنہ نے کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! پھر عمل کرنے والے کس لیے عمل کرتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص کے لیے اس عمل میں آسانی پیدا کر دی گئی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔