51: 51- بَابُ مَا يَجُوزُ مِنْ تَفْسِيرِ التَّوْرَاةِ وَغَيْرِهَا مِنْ كُتُبِ اللَّهِ بِالْعَرَبِيَّةِ وَغَيْرِهَا:
باب: تورات اور اس کے علاوہ دوسری آسمانی کتابوں کی تفسیر اور ترجمہ عربی وغیرہ میں کرنے کا جائز ہونا۔
لقول الله تعالى: فاتوا بالتوراة فاتلوها إن كنتم صادقين سورة آل عمران آية 93
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی روشنی میں «فأتوا بالتوراة فاتلوها إن كنتم صادقين» کہ ”پس تم توریت لاؤ اور اسے پڑو اگر تم سچے ہو۔“
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7541
وقال ابن عباس: اخبرني ابو سفيان بن حرب، ان هرقل دعا ترجمانه، ثم دعا بكتاب النبي صلى الله عليه وسلم، فقراه: بسم الله الرحمن الرحيم من محمد عبد الله ورسوله إلى هرقل ويا اهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم الآية.
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھے ابوسفیان بن حرب نے خبر دی کہ ہرقل نے اپنے ترجمان کو بلایا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا اور اسے پڑھا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بہت نہایت رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے۔ اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہرقل کی جانب۔ پھر یہ آیت لکھی تھی «يا أهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم» کہ ”اے کتاب والو! اس بات پر آ جاؤ جو ہم میں تم میں یکساں مانی جاتی ہے“ آخر آیت تک۔