احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ لاَ تُقْبَلُ صَلاَةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ:
باب: اس بارے میں کہ نماز بغیر پاکی کے قبول ہی نہیں ہوتی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 135
حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، قال: اخبرنا عبد الرزاق، قال: اخبرنا معمر، عن همام بن منبه، انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تقبل صلاة من احدث حتى يتوضا"قال رجل من حضرموت: ما الحدث يا ابا هريرة ؟ قال: فساء او ضراط.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم الحنظلی نے بیان کیا۔ انہیں عبدالرزاق نے خبر دی، انہیں معمر نے ہمام بن منبہ کے واسطے سے بتلایا کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حدث کرے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ (دوبارہ) وضو نہ کر لے۔ حضر موت کے ایک شخص نے پوچھا کہ حدث ہونا کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ (پاخانہ کے مقام سے نکلنے والی) آواز والی یا بےآواز والی ہوا۔

Share this: