احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: 71- بَابُ لاَ يَجُوزُ الْوُضُوءُ بِالنَّبِيذِ وَلاَ الْمُسْكِرِ:
باب: نبیذ سے اور کسی نشہ والی چیز سے وضو جائز نہیں۔
وكرهه الحسن، وابو العالية، وقال عطاء: التيمم احب إلي من الوضوء بالنبيذ واللبن.
‏‏‏‏ حسن بصری اور ابوالعالیہ نے اسے مکروہ کہا اور عطاء کہتے ہیں کہ نبیذ اور دودھ سے وضو کرنے کے مقابلے میں مجھے تیمم کرنا زیادہ پسند ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 242
حدثنا علي بن عبد الله، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثنا الزهري، عن ابي سلمة، عن عائشة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"كل شراب اسكر فهو حرام".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے، ان سے زہری نے ابوسلمہ کے واسطے سے بیان کیا، وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پینے کی ہر وہ چیز جو نشہ لانے والی ہو حرام ہے۔

Share this: