احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ إِنَّ لِلَّهِ مِائَةَ اسْمٍ إِلاَّ وَاحِدًا:
باب: اس بیان میں کہ اللہ کے ننانوے نام ہیں۔
قال ابن عباس ذو الجلال العظمة البر اللطيف.
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «ذو الجلال» کے معنی جلال اور عظمت والا۔ «البر» کے معنی لطیف اور باریک بین۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7392
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، حدثنا ابو الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إن لله تسعة وتسعين اسما، مائة إلا واحدا، من احصاها دخل الجنة"احصيناه: حفظناه.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، جو انہیں یاد کر لے گا وہ جنت میں جائے گا۔

Share this: