احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: 30- بَابُ إِحْدَادِ الْمَرْأَةِ عَلَى غَيْرِ زَوْجِهَا:
باب: عورت کا اپنے خاوند کے سوا اور کسی پر سوگ کرنا کیسا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1279
حدثنا مسدد حدثنا بشر بن المفضل، حدثنا سلمة بن علقمة، عن محمد بن سيرين , قال: توفي ابن لام عطية رضي الله عنها، فلما كان اليوم الثالث دعت بصفرة فتمسحت به , وقالت"نهينا ان نحد اكثر من ثلاث إلا بزوج".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے بشر بن مفضل نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سلمہ بن علقمہ نے اور ان سے محمد بن سیرین نے کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے ایک بیٹے کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے تیسرے دن انہوں نے صفرہ خلوق (ایک قسم کی زرد خوشبو) منگوائی اور اسے اپنے بدن پر لگایا اور فرمایا کہ خاوند کے سوا کسی دوسرے پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے ہمیں منع کیا گیا ہے۔

Share this: