احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ:
باب: عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا کیسا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1278
حدثنا قبيصة بن عقبة، حدثنا سفيان، عن خالد الحذاء، عن ام الهذيل، عن ام عطية رضي الله عنها , قالت:"نهينا عن إتباع الجنائز ولم يعزم علينا".
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے خالد حذاء نے ‘ ان سے ام ہذیل حفصہ بنت سیرین نے ‘ ان سے ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہمیں (عورتوں کو) جنازے کے ساتھ چلنے سے منع کیا گیا مگر تاکید سے منع نہیں ہوا۔

Share this: