احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ غَسْلِ الْوَجْهِ بِالْيَدَيْنِ مِنْ غَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ:
باب: دونوں ہاتھوں سے چہرے کا صرف ایک چلو (پانی) سے دھونا بھی جائز ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 140
حدثنا محمد بن عبد الرحيم، قال: اخبرنا ابو سلمة الخزاعي منصور بن سلمة، قال: اخبرنا ابن بلال يعني سليمان، عن زيد بن اسلم، عن عطاء بن يسار، عن ابن عباس،"انه توضا فغسل وجهه، اخذ غرفة من ماء فمضمض بها واستنشق، ثم اخذ غرفة من ماء فجعل بها هكذا اضافها إلى يده الاخرى فغسل بهما وجهه، ثم اخذ غرفة من ماء فغسل بها يده اليمنى، ثم اخذ غرفة من ماء فغسل بها يده اليسرى، ثم مسح براسه، ثم اخذ غرفة من ماء فرش على رجله اليمنى حتى غسلها، ثم اخذ غرفة اخرى فغسل بها رجله يعني اليسرى، ثم قال: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضا".
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے روایت کیا، انہوں نے کہا مجھ کو ابوسلمہ الخزاعی منصور بن سلمہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو ابن بلال یعنی سلیمان نے زید بن اسلم کے واسطے سے خبر دی، انہوں نے عطاء بن یسار سے سنا، انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ (ایک مرتبہ) انہوں نے (یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) وضو کیا تو اپنا چہرہ دھویا (اس طرح کہ پہلے) پانی کے ایک چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی دیا۔ پھر پانی کا ایک اور چلو لیا، پھر اس کو اس طرح کیا (یعنی) دوسرے ہاتھ کو ملایا۔ پھر اس سے اپنا چہرہ دھویا۔ پھر پانی کا دوسرا چلو لیا اور اس سے اپنا داہنا ہاتھ دھویا۔ پھر پانی کا ایک اور چلو لے کر اس سے اپنا بایاں ہاتھ دھویا۔ اس کے بعد اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر پانی کا چلو لے کر داہنے پاؤں پر ڈالا اور اسے دھویا۔ پھر دوسرے چلو سے اپنا پاؤں دھویا۔ یعنی بایاں پاؤں اس کے بعد کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

Share this: