احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: 38- بَابُ كَلاَمِ الرَّبِّ مَعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ:
باب: اللہ تعالیٰ کا جنت والوں سے باتیں کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7518
حدثنا يحيى بن سليمان، حدثني ابن وهب، قال: حدثني مالك، عن زيد بن اسلم، عن عطاء بن يسار، عن ابي سعيد الخدري، رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن الله يقول لاهل الجنة: يا اهل الجنة، فيقولون: لبيك ربنا وسعديك والخير في يديك، فيقول هل رضيتم ؟، فيقولون: وما لنا لا نرضى يا رب، وقد اعطيتنا ما لم تعط احدا من خلقك، فيقول: الا اعطيكم افضل من ذلك ؟، فيقولون: يا رب، واي شيء افضل من ذلك ؟، فيقول: احل عليكم رضواني فلا اسخط عليكم بعده ابدا".
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے امام مالک نے بیان کیا، ان سے زید بن اسلم نے بیان کیا، ان سے عطاء بن یسار نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ جنت والوں سے کہے گا: اے جنت والو! وہ بولیں گے حاضر تیری خدمت کے لیے مستعد، ساری بھلائی تیرے دونوں ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیا تم خوش ہو؟ وہ جواب دیں گے کیوں نہیں ہم خوش ہوں گے، اے رب! اور تو نے ہمیں وہ چیزیں عطا کی ہیں جو کسی مخلوق کو نہیں عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا میں تمہیں اس سے افضل انعام نہ دوں؟ جنتی پوچھیں گے: اے رب! اس سے افضل کیا چیز ہو سکتی ہے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں اپنی خوشی تم پر اتارتا ہوں اور اب کبھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا۔

Share this: