احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: 72- بَابُ الْقَزَعِ:
باب: قزع یعنی کچھ سر منڈانا کچھ بال رکھنے کے بیان میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5920
حدثني محمد، قال: اخبرني مخلد، قال: اخبرني ابن جريج، قال: اخبرني عبيد الله بن حفص، ان عمر بن نافع، اخبره عن نافع مولى عبد الله، انه سمع ابن عمر رضي الله عنهما، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ينهى عن القزع"قال عبيد الله: قلت: وما القزع ؟ فاشار لنا عبيد الله قال:"إذا حلق الصبي وترك ها هنا شعرة وههنا وههنا، فاشار لنا عبيد الله إلى ناصيته وجانبي راسه"قيل لعبيد الله: فالجارية والغلام، قال: لا ادري، هكذا قال: الصبي، قال عبيد الله: وعاودته، فقال:"اما القصة والقفا للغلام فلا باس بهما، ولكن القزع ان يترك بناصيته شعر وليس في راسه غيره، وكذلك شق راسه هذا وهذا".
مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا کہ مجھے مخلد بن یزید نے خبر دی، کہا کہ مجھے ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے عبیداللہ بن حفص نے خبر دی، انہیں عمرو بن نافع نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام نافع نے کہ انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ نے «قزع‏.‏» سے منع فرمایا، عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ «قزع‏.‏» کیا ہے؟ پھر عبیداللہ نے ہمیں اشارہ سے بتایا کہ نافع نے کہا کہ بچہ کا سر منڈاتے وقت کچھ یہاں چھوڑ دے اور کچھ بال وہاں چھوڑ دے۔ (تو اسے «قزع‏.‏» کہتے ہیں) اسے عبیداللہ نے پیشانی اور سر کے دونوں کناروں کی طرف اشارہ کر کے ہمیں اس کی صورت بتائی۔ عبیداللہ نے اس کی تفسیر یوں بیان کی یعنی پیشانی پر کچھ بال چھوڑ دیئے جائیں اور سر کے دونوں کونوں پر کچھ بال چھوڑ دیئے جائیں۔ پھر عبیداللہ سے پوچھا گیا کہ اس میں لڑکا اور لڑکی دونوں کا ایک ہی حکم ہے؟ فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں۔ نافع نے صرف لڑکے کا لفظ کہا تھا۔ عبیداللہ نے بیان کیا کہ میں نے عمرو بن نافع سے دوبارہ اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ لڑکے کی کنپٹی یا گدی پر چوٹی کے بال اگر چھوڑ دیئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن «قزع‏.‏» یہ ہے کہ پیشانی پر بال چھوڑ دیئے جائیں اور باقی سب منڈوائے جائیں اسی طرح سر کے اس جانب میں اور اس جانب میں۔

Share this: