احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

59: 59- بَابُ الْقُرْطِ:
باب: عورتوں کے لیے بالیاں پہننے کا بیان۔
وقال ابن عباس،"امرهن النبي صلى الله عليه وسلم بالصدقة، فرايتهن يهوين إلى آذانهن وحلوقهن"
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو صدقہ کا حکم فرمایا تو میں نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اپنے کانوں اور حلق کی طرف بڑھنے لگے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5883
حدثنا حجاج بن منهال، حدثنا شعبة، قال: اخبرني عدي، قال: سمعت سعيدا، عن ابن عباس رضي الله عنهما،"ان النبي صلى الله عليه وسلم صلى يوم العيد ركعتين لم يصل قبلها ولا بعدها، ثم اتى النساء ومعه بلال فامرهن بالصدقة، فجعلت المراة تلقي قرطها".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی، کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے سنا اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن دو رکعتیں پڑھائیں نہ اس کے پہلے کوئی نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد پھر آپ عورتوں کی طرف تشریف لائے، آپ کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ نے عورتوں کو صدقہ کا حکم فرمایا تو وہ اپنی بالیاں بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں ڈالنے لگیں۔

Share this: