احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: 51- بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ}:
باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اے ایمان والو! جھوٹی بات سے بچو“۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6057
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا ابن ابي ذئب، عن المقبري، عن ابيه، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من لم يدع قول الزور والعمل به والجهل، فليس لله حاجة ان يدع طعامه وشرابه"، قال احمد: افهمني رجل إسناده.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے سعید مقبری نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص (روزہ کی حالت میں) جھوٹ بات کرنا اور فریب کرنا اور جہالت کی باتوں کو نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے۔ احمد بن یونس نے کہا یہ حدیث میں نے سنی تو تھی مگر میں اس کی سند بھول گیا تھا جو مجھ کو ایک شخص (ابن ابی ذئب) نے بتلا دی۔

Share this: