احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: 72- بَابُ مُنْتَهَى التَّلَقِّي:
باب: قافلے سے کتنی دور آگے جا کر ملنا منع ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2166
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا جويرية، عن نافع، عن عبد الله رضي الله عنه، قال: كنا نتلقى الركبان فنشتري منهم الطعام،"فنهانا النبي صلى الله عليه وسلم ان نبيعه حتى يبلغ به سوق الطعام"، قال ابو عبد الله: هذا في اعلى السوق، يبينه حديث عبيد الله.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم آگے قافلوں کے پاس خود ہی پہنچ جایا کرتے تھے اور (شہر میں پہنچنے سے پہلے ہی) ان سے غلہ خرید لیا کرتے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع فرمایا کہ ہم اس مال کو اسی جگہ بیچیں جب تک اناج کے بازار میں نہ لائیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ ملنا بازار کے بلند کنارے پر تھا۔ (جدھر سے سوداگر آیا کرتے تھے) اور یہ بات عبیداللہ کی حدیث سے نکلتی ہے۔

Share this: